٥١

اور اگر ہم ایک ایسی ہوا بھیج دیں کہ (جس کے اثر ات سے) وہ اسے زرد دیکھیں تو اس کے بعد وہ ناشکری کرنے لگتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
تو (اے نبی ﷺ !) آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے اور نہ ہی آپ اپنی پکار بہروں کو سنا سکتے ہیں (خاص طور پر) جب وہ پیٹھ پھیر کر جا رہے ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
اور آپ ﷺ نہیں ہدایت دے سکتے اندھوں کو ان کی گمراہی سے (پھیر کر) آپ نہیں سنا سکتے مگر انہی کو جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا کمزوری سے پھر اس نے طاقت عطاکی کمزوری کے بعد پھر طاقت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا طاری کردیا وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا بہت قدرت والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
اور جس دن قیامت قائم ہوگی مجرمین قسمیں کھاکھا کر کہیں گے کہ وہ ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہرے اسی طرح وہ (دُنیا میں بھی) الٹے پھرائے جاتے رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
اور (اس وقت) کہیں گے وہ لوگ جنہیں علم اور ایمان عطا کیا گیا تھا کہ تم ٹھہرے ہو اللہ کے فیصلے کے مطابق دوبارہ اٹھنے کے دن تک تو یہ ہے یوم بعث لیکن تم لوگ تو علم ہی نہیں رکھتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
تو آج کے دن کچھ فائدہ نہیں پہنچائے گی ظالم لوگوں کو ان کی معذرت اور نہ ہی انہیں توبہ کا موقع دیا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
اور ہم نے تو لوگوں کے لیے قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کردی ہیں اور اگر آپ لے آئیں ان کے پاس کوئی بھی نشانی تو کہیں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے کہ نہیں ہو تم لوگ مگر جھوٹ گھڑنے والے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
اسی طرح اللہ مہر لگا دیا کرتا ہے ان لوگوں کے دلوں پر جو علم نہیں رکھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
تو (اے نبی ﷺ !) آپ صبر کیجیے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور آپ ﷺ کو ہرگز ہلکا نہ پائیں وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders