٨١

اور (ہم نے مسخر کردیا تھا) سلیمان ؑ کے لیے تیز چلنے والی ہوا کو جو اس کے حکم سے چلتی تھی اس سرزمین کی طرف کہ جس میں ہم نے برکت عطا کی تھی اور ہم تمام چیزوں کا علم رکھنے والے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٢
اور شیاطین میں سے (بھی ہم نے بہت سوں کو مسخر کردیا تھا) جو اس کے لیے (سمندروں میں) غوطہ خوری کرتے تھے اور وہ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کام بھی کرتے تھے اور ہم ہی ان پر نگران تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٣
اور ایوب (پر بھی ہمارا فضل ہوا) جب اس نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے بہت زیادہ تکلیف پہنچی ہے اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٤
تو ہم نے اس ؑ کی دعا قبول کی اور اس کو جو تکلیف تھی اسے دور کردیا اور ہم نے اسے عطا کیے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی اپنی طرف سے خاص رحمت کے طور پر اور تاکہ نصیحت (یاد دہانی) ہو عبادت کرنے والوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٥
اور (اسی طرح) اسماعیل ؑ اور ادریس ؑ اور ذو الکفل ؑ (پر بھی ہم نے فضل کیا)۔ وہ سب صابرین میں سے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٦
اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کیا۔ یقیناً وہ سب صالحین میں سے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٧
اور مچھلی والے کو بھی (ہم نے نوازا) جب وہ چل دیا غصے میں بھرا ہوا اور اس نے گمان کیا کہ ہم اسے پکڑ نہیں سکیں گے پس اس نے (اللہ تعالیٰ کو) تاریکیوں کے اندر پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے اور یقیناً میں ہی ظالموں میں سے ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٨
تو ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے غم سے نجات دی اور اسی طرح ہم نجات دیا کرتے ہیں اہل ایمان کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٩
اور زکریا ؑ کو جب اس نے پکارا اپنے رب کو پروردگار ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور یقیناًُتو ہی بہترین وارث ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٠
تو ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے یحییٰ ؑ (جیسا بیٹا) عطا فرمایا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے صحت مند بنا دیا یقیناً یہ لوگ ہیں جو بھلائی کے کاموں میں بہت جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے رغبت اور خوف سے اور وہ سب ہمارے سامنے عاجزی اختیار کرنے والے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders