٤١

تو جب جادوگر آپہنچے تو انہوں نے فرعون سے پوچھا کہ کیا ہمیں انعام ملے گا اگر ہم غالب آگئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
اس نے کہا ضرور ! اور تب تم لوگ یقیناً مقربین میں سے ہوجاؤ گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
موسیٰ ؑ ٰ نے ان سے کہا کہ پھینکو تم لوگ جو کچھ پھینکنے والے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
تو انہوں نے پھینک ڈالیں اپنی رسیاں اور لاٹھیاں اور کہا کہ فرعون کی عزت کی قسم یقیناً ہم ہی غالب رہنے والے ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
اب موسیٰ ؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ نگلنے لگا اس فریب کو جو انہوں نے بنایا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
تو سارے جادوگر بےاختیار سجدے میں گرا دیے گئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
اور کہنے لگے کہ ہم تمام جہانوں کے رب پر ایمان لے آئے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
جو موسیٰ ؑ اور ہارون ؑ کا رب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
فرعون نے کہا : کیا تم لوگ ایمان لے آئے ہو اس سے پہلے کہ میں تمہیں اجازت دیتا یقیناً یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے تو بہت جلد تمہیں (اس کا انجام) معلوم ہوجائے گا میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالوں گا مخالف سمت سے اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٠
انہوں نے کہا : کوئی پروا نہیں ! یقیناً ہم اپنے رب کی طرف ہی لوٹ کر جانے والے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders