٨١

اور میں کیسے ڈروں ان سے جنہیں تم نے شریک ٹھہرا رکھا ہے جب کہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرا لیے ہیں جن کے لیے اللہ نے تم پر کوئی سند نہیں اتاری تو (ہم دونوں) فریقین میں سے کون امن کا زیادہ حق دار ہے ؟ اگر تم علم رکھتے ہو تو (بتاؤ !)

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٢
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو کسی طرح کے شرک سے آلودہ نہیں کیا وہی لوگ ہیں جن کے لیے امن ہے اور وہی راہ یاب ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٣
یہ ہماری وہ حجت تھی جو ہم نے ابراہیم ؑ کو عطا کی تھی اس کی قوم کے خلاف ہم بلند کرتے ہیں درجے جن کے چاہتے ہیں۔ یقیناً تیرا رب حکیم اور علیم ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٤
اور ہم نے اسے (ابراہیم ؑ کو) عطا فرمایا اسحاق ؑ (جیسا بیٹا) اور یعقوب ؑ (جیسا پوتا) ان سب کو ہم نے ہدایت دی۔ اور نوح ؑ کو بھی ہم نے ہدایت دی تھی ان سے پہلے اور اس (ابراہیم ؑ کی اولاد میں سے داؤد ؑ سلیمان ؑ ایوب ؑ یوسف ؑ موسیٰ ؑ اور ہارون ؑ کو بھی (ہدایت بخشی)۔ اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٥
اور (اُسی کی اولاد میں سے) زکریا ؑ یحییٰ ؑ عیسیٰ ؑ اور الیاس ؑ کو بھی۔ یہ سب کے سب نیکوکاروں میں سے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٦
اور اسماعیل ؑ اور الیَسَع ؑ اور یونس ؑ اور لوط ؑ کو بھی (راہ یاب کیا) اور ان سب کو ہم نے تمام جہان والوں پر فضیلت دی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٧
اور ان کے آباء و اَجداد میں سے بھی ان کی نسلوں میں سے بھی اور ان کے بھائیوں میں سے بھی (ہم نے ہدایت یافتہ بنائے) اور ان کو ہم نے چن لیا اور ان کو ہدایت دی سیدھے راستے کی طرف۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٨
یہ اللہ کی وہ ہدایت ہے جس کے ساتھ وہ راہنمائی فرماتا ہے جس کی چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے۔ اور اگر (بالفرض) وہ بھی شرک کرتے تو ان کے بھی سارے اعمال ضائع ہوجاتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٩
یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے کتاب حکمت اور نبوت عطا فرمائی) پھر اگر یہ لوگ اس کا انکار کر رہے ہیں تو (کچھ پروا نہیں) ہم نے کچھ اور لوگ اس کام کے لیے مقرر کردیے ہیں جو اس کی ناقدری نہیں کریں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٠
یہی لوگ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت دی تھی تو آپ بھی ان کی ہدایت کی پیروی کیجیے کہہ دیجیے میں تم سے اس پر کسی اجر کا طالب نہیں ہوں۔ یہ نہیں ہے مگر تمام جہان والوں کے لیے یاد دہانی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders