١١١

جس دن آئے گی ہر جان اپنی طرف سے مدافعت کرتے ہوئے اور (بدلہ میں) پورا پورا دیا جائے گا ہر جان کو جو کچھ اس نے کمایا ہوگا اور ان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٢
اور اللہ نے مثال بیان کی ہے ایک بستی کی جو بالکل امن و اطمینان کی حالت میں تھی آتا تھا اس کے پاس اس کا رزق با فراغت ہر طرف سے تو اس نے نا شکری کی اللہ کی نعمتوں کی تو اسے چکھا (پہنا) دیا اللہ نے لباس بھوک اور خوف کا ان کے کرتوتوں کی پاداش میں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٣
اور آیا ان کے پاس ایک رسول انہی میں سے تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا پس آپکڑا انہیں عذاب نے اور وہ خود ہی ظالم تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٤
پس (اے اہل ایمان) تم کھایا کرو اس میں سے جو اللہ نے تمہیں رزق دیا ہے حلال اور پاکیزہ چیزیں اور اللہ کی نعمت کا شکر اداکرو اگر تم واقعتا اسی کی بندگی کرتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٥
اس نے تو بس حرام کیا ہے تم پر مردار خون خنزیر کا گوشت اور وہ چیز جس پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا پھر جو کوئی مجبور ہوجائے (لیکن) نہ وہ طالب ہو نہ حد سے بڑھنے والا تو اللہ یقیناً بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٦
اور مت کہوجس کے متعلق تمہاری زبانیں جھوٹ گھڑتی ہیں کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے تاکہ تم اللہ کی طرف جھوٹ منسوب کرو یقیناً جو لوگ اللہ کی طرف جھوٹ منسوب کرتے ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٧
برتنے کا سامان ہے (دُنیوی زندگی میں) تھوڑا سا اور پھر ان لوگوں کے لیے درد ناک عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٨
اور ان لوگوں پر جو یہودی ہوئے ہم نے حرام کی تھیں (وہ چیزیں) جو ہم بیان کرچکے ہیں آپ پر اس سے پہلے اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٩
پھر یقیناً آپ کا رب ان لوگوں کے حق میں جو جہالت سے کوئی برا کام کر بیٹھیں پھر اس کے بعد وہ توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو یقیناً آپ کا رب اس کے بعد بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٠
یقیناً ابراہیم ایک امت تھے اللہ کے لیے فرمانبردار اور یکسو اور آپ مشرکین میں سے نہیں تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders