٤١

کیا ان کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
کیا یہ لوگ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں ؟ اصل میں تو یہ کافر خود ہی چال کا شکار ہوگئے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
کیا ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی اور الٰہ بھی ہے ؟ پاک ہے اللہ اس سے جو شرک یہ کر رہے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
اور اگر کبھی یہ دیکھیں آسمان کا کوئی ٹکڑا گرتا ہوا تو کہیں گے کہ یہ تو بادل ہیں تہ بر تہ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
تو (اے نبی ﷺ !) چھوڑے رکھیے ان کو یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن سے دوچار ہوں جس میں ان پر بجلی کی کڑک گرے گی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
جس دن ان کی چالیں ان کے کسی کام نہ آسکیں گی اور نہ ہی ان کی کوئی مدد ہی ہوگی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
اور ان ظالموں کے لیے اس (آخرت کے عذاب) کے علاوہ بھی ایک عذاب ہے لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
(اور اے نبی ﷺ آپ اپنے ربّ کے فیصلے کا انتظار کیجیے۔ بیشک آپ ہماری نگاہوں میں ہیں۔ اور آپ تسبیح کرتے رہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ جب آپ کھڑے ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
اور رات کے ایک حصے میں بھی آپ اس کی تسبیح کریں اور ستاروں کے پیٹھ موڑتے وقت بھی (آپ تسبیح کیجیے)

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders