١١

یقینا وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے وہ باغات ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ہے اصل بڑی کامیابی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
یقینا تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
وہی ہے جو پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی اعادہ بھی کرے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور وہ بخشنے والا بھی ہے محبت کرنے والا بھی ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
عرش کا مالک ہے بڑی شان والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
وہ جو ارادہ کرلے کر گزرنے والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
کیا آپ کے پاس لشکروں کی خبر پہنچی ہے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
لیکن یہ کافر جو ہیں یہ جھٹلانے ہی میں لگے رہیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
جبکہ اللہ ان کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders