١١

یہ (قرآن) ہے ہدایت۔ اور جن لوگوں نے اپنے رب کی آیات کا کفر کیا ان کے لیے بہت ہی دردناک عذاب ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اللہ ہی ہے جس نے مسخر کردیا تمہارے لیے سمندر کو تاکہ اس میں کشتیاں چلیں اس کے حکم سے تاکہ تم تلاش کرو اس کا فضل اور تاکہ تم شکر ادا کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور اس نے مسخر کردیا تمہارے لیے اپنی طرف سے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کچھ یقینا اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
(اے نبی ﷺ !) آپ اہل ِایمان سے کہہ دیجیے کہ وہ ذرا درگزر کریں ان لوگوں سے جو اللہ کے دنوں کی توقع نہیں رکھتے تاکہ اللہ بدلہ دے ایک قوم کو ان کی اپنی کمائی کے مطابق

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
جس کسی نے اچھا کام کیا تو اس نے اپنے ہی (بھلے کے) لیے کیا اور جس کسی نے برا کام کیا تو اس کا وبال بھی اسی پر ہوگا پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹا دیے جائو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور ہم نے بنی اسرائیل کو عطا کی کتاب حکومت اور نبوت اور ہم نے انہیں عطا کیں بہت سی پاکیزہ چیزیں اور انہیں ہم نے تمام جہان کی قوموں پر فضیلت دی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
اور ہم نے انہیں عطا کیں دین کے معاملہ میں واضح ہدایات اور انہوں نے نہیں اختلاف کیا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس علم آچکا تھا محض باہمی ِضدم ّضدا کے سبب سے یقینا آپ ﷺ کا رب فیصلہ کر دے گا ان کے مابین قیامت کے دن ان تمام باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
پھر (اے نبی ﷺ !) ہم نے آپ کو قائم کردیا دین کے معاملہ میں ایک صاف شاہراہ (شریعت) پر تو آپ اسی کی پیروی کریں اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کیجیے جن کے پاس کوئی علم ہی نہیں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
یہ لوگ اللہ کے مقابلے میں آپ کے کچھ بھی کام نہیں آسکیں گے اور یقینا یہ ظالم (مشرک) لوگ ایک دوسرے کے مدد گار ہیں جبکہ اللہ مددگار ہے متقین کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
یہ ہیں آنکھیں کھولنے والی باتیں لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لیے جو ان پر یقین کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders