زانوٗوں کے بل گری ہوئی
سورہ
Al-Jathiyah
45

١

ح م۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
اس کتاب کا اتارا جانا ہے اس اللہ کی طرف سے جو زبردست کمال حکمت والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
یقینا آسمانوں اور زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں ماننے والوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
اور تمہاری تخلیق میں اور جو اس نے پھیلادیے ہیں (زمین میں) جاندار ان میں بھی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
اور رات اور دن کے اختلاف میں اور اس میں جو اللہ آسمان سے رزق اتارتا ہے پھر زندہ کردیتا ہے اس سے زمین کو اس کی موت کے بعد اور ہوائوں کے چلنے میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم پڑھ کر سنا رہے ہیں آپ کو حق کے ساتھ تو اب اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
بربادی ہے ہر جھوٹ گھڑنے والے گنہگار کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
وہ سنتا ہے اللہ کی وہ آیات جو اسے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں پھر وہ اڑ جاتا ہے ضد پر تکبر ّکرتے ہوئے جیسے کہ اس نے انہیں سنا ہی نہ ہو تو آپ ﷺ اسے ایک دردناک عذاب کی بشارت دے دیجئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
اور جب ہماری آیات میں سے کوئی بات اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اس کا مذاق اڑاتا ہے۔ یہی لوگ ہیں جن کے لیے اہانت آمیز عذاب ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
ان کے پیچھے جہنم ہے اور جو کچھ انہوں نے کمایا ہے وہ ان کے ذرا بھی کام نہیں آسکے گا اور نہ وہ جن کو انہوں نے اللہ کے سوا مدد گار بنا رکھا ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders