٥١

اور صور پھونکا جائے گا تو وہ یکایک قبروں سے (نکل کر) اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
وہ کہیں گے : ہائے ہماری شامت ! ہمیں کس نے اٹھا دیا ہماری قبروں سے ؟ پھر خود ہی کہیں گے :) ارے یہ تو وہی (دن) ہے جس کا رحمن نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
پھر) ایک ہی چنگھاڑ ہوگی تو (اس کے نتیجے میں) وہ سب کے سب ہمارے حضور حاضر کردیے جائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
پس آج کے دن کسی جان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا اور تمہیں بدلے میں نہیں دیا جائے گا مگر وہی کچھ جو تم عمل کرتے رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
یقینا اہل ِجنت اس دن مزے کرنے میں مشغول ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
وہ اور ان کی بیویاں سائے میں تختوں کے اوپر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
اس میں ان کے لیے تمام میوے ہوں گے اور ان کے لیے ہر وہ شے ہوگی جو وہ طلب کریں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
سلام کہا جائے گا ربّ ِرحیم کی طرف سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
ور (اعلان کیا جائے گا :) اے مجرمو ! آج تم الگ ہو جائو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
اے آدم کی اولاد ! کیا میں نے تم سے یہ وعدہ نہیں لے لیا تھا کہ تم شیطان کی بندگی مت کرنا بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders