٣١

جیسا کہ معاملہ ہوا تھا قوم نوح ؑ کا اور قوم عاد اور قوم ثمود اور ان کے بعد کی قوموں کا اور اللہ تو اپنے بندوں پر کسی ظلم کا ارادہ نہیں رکھتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اور اے میری قوم کے لوگو ! مجھے اندیشہ ہے تم پر چیخ پکار کے دن کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
جس دن تم پیٹھ موڑ کر بھاگو گے لیکن اللہ کی پکڑ سے تمہیں بچا نے والا کوئی نہیں ہوگا اور جسے اللہ ہی گمراہ کر دے پھر اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں ہوتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
اور (دیکھو !) اس سے پہلے تمہارے پاس یوسف ؑ آئے تھے واضح نشانیاں لے کر لیکن تم شکوک و شبہات میں ہی پڑے رہے ان تعلیمات کے بارے میں جو وہ ؑ تمہارے پاس لے کر آئے تھے یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم نے کہا کہ اب ان کے بعد اللہ کسی اور کو رسول بنا کر نہیں بھیجے گا اسی طرح اللہ گمراہ کردیتا ہے ان لوگوں کو جو حد سے بڑھنے والے اور شکوک و شبہات میں مبتلا رہنے والے ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
جو اللہ کی آیات کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو بڑی بیزاری کی بات ہے یہ اللہ کے نزدیک بھی اور اہل ِایمان کے نزدیک بھی اسی طرح اللہ مہر لگا دیا کرتا ہے ہر اس شخص کے دل پر جو متکبر ّاور سرکش ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
اور فرعون نے کہا : اے ہامان ! میرے لیی ایک بلند عمارت بنوائو تاکہ میں پہنچ جائوں راستوں تک

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
یعنی آسمان کے راستوں تک پھر میں جھانک کر دیکھوں موسیٰ کے الٰہ کو اور میرا گمان تو یہ ہے کہ وہ جھوٹا ہے اور اسے روک دیا گیا سیدھی راہ سے۔ اور فرعون کی یہ چال نہیں تھی مگر تباہ ہونے کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور کہا اس مومن نے کہ اے میری قوم کے لوگو ! تم میری پیروی کرو میں تمہاری راہنمائی کروں گا نیکی کے راستے پر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
اے میری قوم کے لوگو ! یہ دنیا کی زندگی تو بس (چند روزہ) برتنے کا سامان ہے اور مستقل رہنے کی جگہ تو آخرت ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
جس نے کوئی بدی کمائی ہوگی تو اسے بدلہ ملے گا اسی کے مانند اور جو کوئی نیک عمل کرے گا چاہے مرد ہو یا عورت لیکن ہو وہ مومن تو وہی لوگ جنت ّمیں داخل ہوں گے وہاں انہیں رزق ملے گا بغیر حساب کے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders