٢١

اور ان (کی سرکوبی) کے لیے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
جب بھی وہ چاہیں گے کہ اس میں سے نکل جائیں غم کے مارے تو انہیں اسی میں واپس لوٹا دیا جائے گا اور (ان سے کہا جائے گا کہ) چکھو اب مزہ اس جلانے والے عذاب کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
یقیناً اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ایسے باغات میں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی پہنائے جائیں گے اس (جنت) میں انہیں سونے کے کنگن اور موتی اور اس میں ان کا لباس ریشم کا ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے بہترین بات کی طرف اور ان کی راہنمائی کردی گئی ہے الحمید (اللہ) کی راہ کی طرف

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور وہ روکتے ہیں لوگوں کو اللہ کے راستے سے اور مسجد حرام سے جس کو ہم نے سب لوگوں کے لیے مساوی قرار دیا ہے خواہ اس میں مقیم ہوں یا باہر سے آنے والے اور جو کوئی ارادہ کرے اس میں کسی ٹیڑھی راہ کا ظلم کے ساتھ اسے ہم مزہ چکھائیں گے درد ناک عذاب کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اور جب ہم نے ّ معین کردی ابراہیم ؑ کے لیے اپنے اس گھر کی جگہ (اور حکم دیا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا اور میرے اس گھر کو پاک رکھنا طواف کرنے والوں کے لیے اور قیام رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور لوگوں میں حج کی منادی کر دو آئیں گے آپ ؑ کے پاس لوگ پیدل بھی اور بڑی لاغر اونٹنیوں پر بھی جو پہنچیں گی دور دراز گہری وادیوں میں سے ہو کر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
تا کہ وہ حاضر ہوں اپنی منفعت کی جگہوں پر اور اللہ کا نام لیں معین دنوں میں ان مویشیوں پر جو اس نے انہیں عطا کیے ہیں تو اس میں سے خود بھی کھاؤ اور خستہ حال محتاجوں کو بھی کھلاؤ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
پھر چاہیے کہ وہ دور کریں اپنے میل کچیل اور اپنی نذریں پوری کریں اور اس قدیم گھر کا طواف کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
یہ سن چکے ! اور جو کوئی تعظیم کرے اللہ کی حرمتوں کی تو وہ اس کے لیے بہتر ہے اس کے رب کے نزدیک اور حلال کردیے گئے تمہارے لیے تمام چو پائے سوائے اس کے جو تمہیں پڑھ کر سنا دیا گیا ہے تو تم بچوبتوں کی گندگی سے اور بچو جھوٹ بات سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders