٧١

اور ہم ابراہیم ؑ کو اور لوط ؑ کو بچا کر اس سرزمین کی طرف نکال لے گئے جس میں ہم نے برکتیں رکھی ہیں سب جہان والوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٢
اور ہم نے اس کو اسحاق ؑ عطا فرمایا اور یعقوب ؑ اس پر مزید اور ان سب کو ہم نے صالح بنایا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٣
اور ہم نے انہیں امام بنا دیا جو ہدایت دیتے تھے ہمارے حکم سے اور ہم نے ان ؑ کی طرف وحی کی نیک کام کرنے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کی اور وہ سب کے سب ہماری بندگی کرنے والے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٤
اور لوط ؑ کو ہم نے حکم اور علم عطا فرمایا اور ہم نے اسے نجات دی اس بستی سے جو گندے کام کرتی تھی یقیناً وہ نہایت برے اور نافرمان لوگوں کی قوم تھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٥
اور لوط ؑ کو ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا۔ یقیناً وہ (ہمارے) صالح بندوں میں سے تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٦
اور نوح ؑ کو بھی (ہم نے اپنی ہدایت بخشی) جب اس ؑ نے دعا کی تھی اس سے پہلے تو ہم نے اس کی دعا قبول کی تو ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو بہت بڑے کرب سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٧
اور ہم نے اس کی مدد کی اس قوم کے مقابلے میں جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا یقیناً وہ بہت برے لوگ تھے تو ہم نے ان سب کو غرق کردیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٨
اور داؤد ؑ اور سلیمان ؑ کو (بھی یہی نعمت عطا فرمائی) جب وہ ایک کھیتی کے بارے میں فیصلہ کر رہے تھے جب اس میں گھس گئی تھیں کچھ لوگوں کی بکریاں اور ہم ان کے فیصلے کے وقت وہاں موجود تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٩
تو ہم نے فہم عطا کردیا اس (فیصلے) کا سلیمان ؑ کو اور ہر ایک کو ہم نے حکم اور علم عطا کیا تھا اور ہم نے مسخر کردیا تھا داؤد ؑ کے ساتھ پہاڑوں کو جو تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی (مسخر کردیا تھا) اور یہ سب کچھ کرنے والے ہم ہی تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٠
اور ہم نے انہیں تمہارے لیے لباس کی صنعت سکھائی تاکہ وہ تمہیں بچائے تمہاری جنگ سے تو کیا تم شکر گزار بنتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders