٥١

اور (موسیٰ ؑ ٰ سے بھی) پہلے ہم نے ابراہیم ؑ کو اس کی سعادت کی راہ بخشی تھی اور ہم ہر طرح سے اس کی خبر رکھتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
جب ابراہیم ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ یہ کیا مورتیاں ہیں جن کے لیے تم لوگ اعتکاف کیے رہتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے آباء و اَجداد کو (اسی طرح سے) ان کی عبادت کرتے پایا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
ابراہیم ؑ نے کہا : پھر تو تم بھی اور تمہارے آباء و اَجداد بھی یقیناً کھلی گمراہی میں مبتلا تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
وہ کہنے لگے کہ کیا آپ ؑ واقعی ہمارے پاس حق لائے ہیں یا محض شغل کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
ابراہیم ؑ نے جواب دیا کہ نہیں بلکہ فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے اور میں خود بھی اس پر گواہ ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
اور اللہ کی قسم ! میں تمہارے ان بتوں کے ساتھ ضرور کوئی چال چل کے رہوں گا جبکہ تم چلے جاؤ گے پیٹھ موڑ کر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
تو آپ ؑ نے ان سب کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا سوائے ان کے بڑے کے شاید کہ وہ اس کی طرف رجوع کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
وہ چلاّ اٹھے : کس نے کیا ہے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ سب کچھ ؟ وہ تو یقیناً کوئی بہت ہی ظالم ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم نے ایک نوجوان کو ان کے بارے میں (غل ط) باتیں کرتے سنا تھا جسے ابراہیم کہا جاتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders