٣١

اور تم زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنے والے نہیں ہو۔ اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اور اس کی نشانیوں میں سے سمندروں میں (چلنے والے) پہاڑوں کے مانند جہا زبھی ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اگر وہ چاہے تو ہوا کو ساکن کردے سو وہ کھڑے کے کھڑے رہ جائیں سمندر کی سطح پر۔ یقینا اس میں نشانیاں ہیں ہر ایک صبر کرنے والے اور شکر کرنے والے کے لیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
یا وہ (چاہے تو) تباہ کر دے ان (جہازوں) کو لوگوں کے گناہوں کی پاداش میں لیکن وہ بہت سی خطائوں سے درگزر فرماتا رہتا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
اور تاکہ جان لیں وہ لوگ جو ہماری آیات میں کٹ حجتی کر رہے ہیں کہ ان کے لیے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
پس جو کچھ بھی تمہیں دیا گیا ہے وہ دنیا ہی کی زندگی کا سازو سامان ہے۔ } اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور باقی رہنے والا ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
اور وہ لوگ کہ جو اجتناب کرتے ہیں بڑے بڑے گناہوں سے اور بےحیائی کے کاموں سے اور جب انہیں غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کی پکار پر لبیک کہا اور نماز قائم کی۔ اور ان کا کام آپس میں مشورے سے ہوتا ہے۔ اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
اور وہ لوگ کہ جب ان پر زیادتی ہو تو وہ بدلہ لیتے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
اور کسی برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے پس جو کوئی معاف کر دے اور اصلاح کرے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے۔ یقینا اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders