١١

اور وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تمہیں جوڑے جوڑے بنا دیا اور نہ ہی کسی مادہ کو کوئی حمل ہوتا ہے اور نہ ہی وہ جنتی ہے مگر یہ اس کے علم میں ہوتا ہے اور کسی عمر والے کو عمر نہیں دی جاتی اور نہ ہی کسی کی عمر میں کمی کی جاتی ہے مگر یہ سب ایک کتاب میں (لکھا ہوا) ہے } یقینا یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور دو سمندر ایک جیسے نہیں ہیں یہ میٹھا ہے فرحت بخش اس کا پینا خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے سخت کڑوا اور ان سب سے تم کھاتے ہو تازہ گوشت اور (دونوں سے ہی) تم نکالتے ہو زیورات جنہیں تم پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہوکشتیوں کو کہ چلتی ہیں (اس کے سینے کو) چیرتے ہوئے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر اداکرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
وہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور اس نے مسخر کیا ہے سورج اور چاند کو ہرچیز چل رہی ہے ایک معین ّوقت تکیہ اللہ ہے تمہارا ربّ ! ُ کل بادشاہی اسی کی ہے } اور جنہیں تم پکارتے ہو اس کے سوا وہ ایک ذرّہ بھر اختیار نہیں رکھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار کو نہیں سنتے اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری دعا قبول نہیں کرسکتے اور قیامت کے دن وہ تمہارے شرک کا انکار کردیں گے اور نہیں آگاہ کرے گا کوئی بھی آپ کو اس (اللہ) کی طرح جو ہرچیز سے باخبر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
اے لوگو ! تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ تو الغنی اور الحمید ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اگر وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے (ختم کردے) اور ایک نئی مخلوق لے آئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
اور یہ اللہ پر ہرگز بھاری نہیں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
اور کوئی جان نہیں اٹھائے گی کسی دوسری جان کا بوجھ اور اگر بوجھ تلے دبی کوئی جان کسی کو پکارے گی اپنے بوجھ (کے ہٹانے) کے لیے تو نہیں اٹھائے گا کوئی اس میں سے کچھ بھی اگرچہ وہ قرابت دار ہی ہو (اے نبی ﷺ !) آپ تو انہی لوگوں کو خبردار کرسکتے ہیں جو ڈرتے ہیں اپنے ربّ سے غیب میں رہتے ہوئے اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کوئی بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی بھلے کے لیے کرتا ہے اور اللہ ہی کی طرف (سب کو) پلٹنا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور برابر نہیں ہوسکتے اندھا اور دیکھنے والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اور نہ اندھیرے اور روشنی (برابر ہوسکتے ہیں)

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders