١١

جو جھٹلا رہے ہیں جزا و سزا کے دن کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور نہیں جھٹلاتا اس دن کو مگر وہی کہ جو حد سے بڑھنے والا گناہگار ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
جب اسے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری آیات تو کہتا ہے کہ یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
نہیں ! بلکہ (اصل صورت حال یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر زنگ آگیا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
نہیں ! یقینایہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
پھر انہیں جھونک دیا جائے گا جہنم میں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
پھر ان سے کہا جائے گا : یہ ہے وہ چیز جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
نہیں ! یقینا نیکوکاروں کے کتاب یا اعمال نامے علیین میں ہوں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور تمہیں کچھ اندازہ ہے وہ علیون کیا ہے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
لکھا ہوا دفتر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders