٢١

کیا تمہارے لیے بیٹے ہیں اور اس کے لیے بیٹیاں ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
یہ تو بہت بھونڈی تقسیم ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
یہ کچھ نہیں ہے سوائے اس کے کہ کچھ نام ہیں جو رکھ لیے ہیں تم نے اور تمہارے آباء و اَجداد نے اللہ نے ان کے لیے کوئی سند نہیں اتاری یہ لوگ نہیں پیروی کر رہے مگر ظن وتخمین کی اور اپنی خواہشاتِ نفس کی جب کہ ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے الہدیٰ آچکا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
کیا انسان کو وہی کچھ مل جائے گا جس کی وہ آرزو کرتا ہے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
پس آخرت اور دنیا سب اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اور کتنے ہی فرشتے ہیں آسمانوں میں جن کی شفاعت کسی کام نہیں آئے گی مگر اس کے بعد کہ اللہ جس کے لیے چاہے اجازت بخشے اور (سفارش) پسند کرے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
یہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے انہوں نے فرشتوں کے مونث نام رکھ دیے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
اور ان کے پاس اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ وہ نہیں پیروی کر رہے مگر صرف گمان کی۔ اور ظن تو حق سے کچھ بھی مستغنی نہیں کرسکتا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
تو (اے نبی ﷺ !) آپ اعراض کر لیجیے ہر اس شخص سے جس نے روگردانی کی ہے ہمارے ذکر سے اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
یہ ہے ان کے علم کی رسائی کی حد یقینا آپ ﷺ کا ربّ خوب جانتا ہے ان کو بھی جو اس کی راہ سے بھٹک گئے ہیں اور وہ خوب جانتا ہے ان کو بھی جو ہدایت پر ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders