پیدا کرنے والا
سورہ
Fatir
35

١

کل حمد اور کل شکر اللہ کے لیے ہے جو پید ا کرنے والا ہے آسمانوں اور زمین کا فرشتوں کو پیغام رساں بنانے والا جو دو دو تین تین اور چار چار پروں والے ہیں } اللہ اضافہ کرتا رہتا ہے تخلیق میں جو چاہتا ہے۔ یقینا اللہ ہرچیز پر قادر ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
جو رحمت (کا دروازہ) بھی اللہ لوگوں کے لیے کھول دے تو اسے بند کرنے والا کوئی نہیں اور جسے وہ روک لے تو پھر اسے کوئی جاری کرنے والا نہیں ہے اس کے بعد } اور یقینا وہ زبردست ہے کمال حکمت والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
اے لوگو ! اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہوئی ہے کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں رزق بہم پہنچاتا ہو آسمان سے اور زمین سے ؟ } نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے تو تم کہاں سے الٹے پھرائے جا رہے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
اور (اے نبی ﷺ !) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو آپ سے پہلے بھی بہت سے رسولوں ؑ کو جھٹلایا گیا ہے } اور (بالآخر) تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹا دیے جائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
اے لوگو ! اللہ کا وعدہ سچا ہے تو دیکھو دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ ہی تمہیں دھوکے میں ڈالے اللہ کے بارے میں وہ بڑا دھوکے باز۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
یقینا شیطان تمہارا دشمن ہے چناچہ تم بھی اس کو دشمن ہی سمجھو } یہ تو بلاتا ہے اپنے ہی گروہ کے لوگوں کو تاکہ وہ جہنم والوں میں سے ہوجائیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
وہ لوگ جو کفر کی روش اختیار کریں گے ان کے لیے بہت سخت عذاب ہے } اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک عمل کریں ان کے لیے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
تو کیا وہ شخص جس کے لیے مزین ّکر دی گئی ہو اس کے عمل کی برائی اور وہ اسے اچھاسمجھ رہا ہو (ہدایت پاسکتا ہے تو اللہ گمراہ کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے تو (اے نبی ﷺ !) آپ کی جان نہ گھلے ان لوگوں پر رنج کی وجہ سے } یقینا اللہ خوب جاننے والا ہے جو کچھ کہ یہ لوگ کر رہے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
اور اللہ ہی ہے جو ہوائوں کو بھیجتا ہے پھر وہ اٹھا لیتی ہیں بادلوں کو پھر ہم ہانک دیتے ہیں اس (بادل) کو ایک ُ مردہ زمین کی طرف پھر ہم اس سے اس زمین کو زندہ کردیتے ہیں اس کے مردہ ہوجانے کے بعد } اسی طرح سے ہوگا (تمہارا) اٹھایا جانا بھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
جو کوئی عزت کا طالب ہے تو (وہ جان لے کہ) عزت سب کی سب اللہ کے پاس ہے اسی کی طرف اٹھتی ہیں اچھی باتیں اور عمل ِصالح اسے اوپر اٹھاتا ہے اور جو لوگ بری سازشیں کر رہے ہیں ان کے لیے سخت سزا ہوگی۔ } اور ان کی سازشیں ناکام ہو کر رہ جائیں گی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders