٨١

اور اللہ ہی نے بنایا تمہارے لیے اپنی پیدا کردہ چیزوں سے سایہ اور اسی نے بنائیں تمہارے لیے پہاڑوں کے اندر پناہ گاہیں اور بنائے تمہارے لیے ایسے لباس جو تمہیں بچاتے ہیں گرمی سے اور ایسے لباس (زرہیں) جو تمہیں بچاتے ہیں تمہاری لڑائی میں اسی طرح وہ اتمام فرماتا ہے اپنی نعمت کا تم پر تاکہ تم اطاعت کی روش اختیار کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٢
تو (اے نبی !) اگر یہ لوگ منہ پھیر لیں تو آپ پر تو صرف صاف صاف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٣
یہ لوگ اللہ کی نعمت کو پہچانتے ہیں پھر منکر ہوجاتے ہیں اور ان میں اکثر نا شکرے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٤
اور جس دن ہم اٹھائیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر کافروں کو نہ (بولنے کی) اجازت ملے گی اور نہ ہی ان کو عذر پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٥
اور جب یہ ظالم دیکھ لیں گے عذاب کو تو پھر اسے ان سے ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں کوئی مہلت دی جائے گی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٦
اور جب مشرک لوگ دیکھیں گے اپنے (بنائے ہوئے) شریکوں کو تو کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم تیرے سوا پکارا کرتے تھے تو وہ پھینک دیں گے یہ بات انہی کی طرف کہ تم لوگ یقیناً جھوٹ بول رہے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٧
اور وہ (سب کے سب) اس روز اللہ کے حضور عاجزی پیش کریں گے اور گم ہوجائیں گے ان سے (وہ عقائد) جو وہ گھڑا کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٨
وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور روکتے رہے (دوسروں کو) اللہ کے راستے سے ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کرتے جائیں گے بسبب اس فساد کے جو وہ کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٩
اور (ذرا تصور کرو اس دن کا) جس دن ہم ہر امت میں کھڑا کریں گے ایک گواہ ان پر ان ہی میں سے اور آپ کو کھڑا کریں گے گواہ (بنا کر) ان کے خلاف اور (اے نبی !) ہم نے اتار دی ہے آپ پر یہ کتاب وضاحت کرتی ہوئی ہر شے کی اور یہ ہدایت رحمت اور بشارت (بن کر آئی) ہے مسلمانوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٠
یقیناً اللہ حکم دیتا ہے عدل کا احسان کا اور قرابت داروں کو (ان کے حقوق) ادا کرنے کا اور وہ روکتا ہے بےحیائی برائی اور سرکشی سے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق حاصل کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders