١١

پس ہلاکت و بربادی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
وہ لوگ جو خوش گپیوں میں مصروف کھیل رہے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
جس دن ان کو دھکے دے دے کر جہنم کی طرف دھکیلاجائے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور کہا جائے گا) یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
کیا یہ جادو ہے یا تم دیکھ نہیں رہے ہو ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اب داخل ہو جائو اس میں تم خواہ صبر کرو یا نہ کرو اب تمہارے حق میں برابر ہے۔ تمہیں بدلے میں وہی کچھ تو مل رہا ہے جو کچھ تم عمل کیا کرتے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
یقینا متقی لوگ باغات میں اور نعمتوں میں ہوں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
وہ مزے کر رہے ہوں گے ان نعمتوں کے ساتھ جو ان کے رب نے انہیں عطا کی ہوں گی۔ اور بچا لے گا انہیں ان کا ربّ جہنم کے عذاب سے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور کھائو پیو رچتا پچتا اُن اعمال کا صلہ جو تم کرتے رہے ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے ان تختوں پر جو برابر بچھے ہوں گے صف درصف۔ اورا نہیں ہم بیاہ دیں گے بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کے ساتھ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders