٣١

یکسوُ ہوجاؤ اللہ کے لیے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو وہ ایسے ہے جیسے آسمان سے گرپڑا تو اسے پرندے اچک لیں یا ہوا اڑا پھینکے کسی دور دراز جگہ پر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
یہ سب کچھ (تم نے سن لیا) اور جو اللہ کے شعائر کی تعظیم کرے گا تو یقیناً یہ دلوں کے تقویٰ کی بات ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
تمہارے لیے ان (قربانی کے جانوروں) میں نفع ہے ایک وقت معینّ تک پھر ان کی اصل منزل یہ قدیم گھر ہی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
اور ہر امت کے لیے ہم نے قربانی کا ایک نظام مقرر کیا ہے تاکہ وہ اللہ کا نام لیا کریں ان مویشیوں پر جو اس نے انہیں عطا کیے ہیں تو (جان لو کہ) تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے تو تم اسی کے سامنے سر تسلیم خم کرو اور (اے نبی ﷺ !) بشارت دے دیجیے عاجزی اختیار کرنے والوں کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
وہ لوگ کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل لرز اٹھتے ہیں اور ان کو جو بھی تکلیف پہنچے اس پر صبر کرنے والے اور نماز قائم کرنے والے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے وہ خرچ کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لیے شعائر اللہ میں سے بنایا ہے تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے تو تم ان پر اللہ کا نام لو انہیں صفوں میں کھڑا کر کے تو جب ان کے پہلو زمین پر ٹک جائیں تو اب اس میں سے خود بھی کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والے اور سوال کرنے والے کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے ان کو تمہارے لیے ّ مسخر کردیا ہے تاکہ تم شکر ادا کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
اللہ تک نہ تو ان کے گوشت پہنچتے ہیں اور نہ ان کے خون لیکن اس تک پہنچتا ہے تمہاری طرف سے تقویٰ اسی طرح اس نے انہیں تمہارے لیے مسخر کردیا ہے تاکہ تم اللہ کی تکبیر کیا کرو اس ہدایت پر جو اس نے تمہیں بخشی ہے اور (اے نبی ﷺ !) محسنین کو بشارت دے دیجیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
یقیناً اللہ مدافعت کرے گا اہل ایمان کی طرف سے اللہ بالکل پسند نہیں کرتا ہر بڑے خیانت کرنے والے نا شکرے کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
اب اجازت دی جا رہی ہے (قتال کی) ان لوگوں کو جن پر جنگ مسلط کی گئی ہے اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور یقیناً اللہ ان کی نصرت پر قادر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
وہ لوگ جو ناحق اپنے گھروں سے نکال دیے گئے صرف اس (جرم) پر کہ انہوں نے کہا : ہمارا رب اللہ ہے اور اگر اللہ بعض لوگوں کو بعض دوسرے لوگوں کے ذریعے دور نہ کرتا رہتا تو ڈھا دیے جاتے ساری خانقاہیں گرجے کنیسے اور مسجدیں جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے اور اللہ لازماً اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرے گا یقیناً اللہ طاقتور ہے زبردست ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders