٣١

یقینا اہل ِتقویٰ کے لیے کامیابی ہوگی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
(ان کے لیے) باغ اور انگور ہوں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اور نوجوان ہم عمر بیویاں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
اور جام چھلکتے ہوئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
وہ نہیں سنیں گے اس میں کوئی لغو بات اور نہ جھوٹ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
یہ بدلہ ہوگا آپ کے رب کی طرف سے دیا ہوا حساب سے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے مابین ہے جو الرحمن ہے۔ ان (میں سے کسی) کو ہمت نہیں ہوگی اس سے بات کرنے کی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
جس دن کھڑے ہوں گے جبرائیل اور تمام فرشتے صفیں باندھے۔ وہ کوئی بات نہ کرسکیں گے سوائے اس کے جسے رحمن کی طرف سے اجازت مل جائے اور وہ بات بھی درست کرے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
یہ دن حق ہے ! تو جو چاہے اپنے رب کی طرف اپنا ٹھکانہ بنا لے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
دیکھو ! ہم نے تو تمہیں خبردار کردیا ہے اس عذاب سے جو بالکل قریب ہے۔ جس دن انسان دیکھ لے گا جو اس کے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا اور کافر کہے گا : کاش کہ میں مٹی ہوتا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders