٤١

تو یقینااُس کا ٹھکانہ جنت ہی ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
(اے نبی ﷺ !) یہ لوگ آپ سے پوچھتے ہیں قیامت کے بارے میں کہ وہ کب آکرٹھہرے گی ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
آپ ﷺ کا کیا تعلق ہے اس کے بیان کرنے سے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
اس کا انجام تو آپ کے رب ہی کی طرف ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
آپ ﷺ تو بس خبردار کرنے والے ہیں ہر اس شخص کو جو اس سے ڈرتا ہو۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
جس دن وہ اسے دیکھیں گے (انہیں یوں لگے گا) گویا وہ نہیں رہے (دنیا میں) مگر ایک شام یا اس کی ایک صبح۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders