٧١

اور ہانک کرلے جائے جائیں گے کافر جہنم کی طرف گروہ در گروہ یہاں تک کہ جب وہ پہنچ جائیں گے جہنم پر تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول ؑ نہیں آئے تھے جو تمہیں سناتے تھے تمہارے رب کی آیات اور تمہیں خبردار کرتے تھے تمہاری آج کے دن کی اس ملاقات سے وہ کہیں گے کیوں نہیں ! لیکن کافروں پر عذاب کا حکم ثابت ہو کررہا کہہ دیا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٢
ان سے کہ داخل ہو جائو جہنم کے دروازوں میں اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے۔ تو بہت برا ہے یہ ٹھکانہ متکبرین کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٣
اور لے جایا جائے گا ان لوگوں کو جنت کی طرف جو اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیے رہے تھے گروہ در گروہ یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے (پہلے ہی) کھولے جا چکے ہوں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے : آپ پر سلام ہو آپ لوگ کتنے پاکباز ہیں اب داخل ہوجائیے اس میں ہمیشہ ہمیش رہنے کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٤
اور وہ کہیں گے کہ ُ کل حمد اور کل شکر اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کردیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ اب ہم گھر بنا لیں جنت میں جہاں چاہیں و بہت ہی اچھا ہوگا اجر عمل کرنے والوں کا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٥
اور تم دیکھو گے فرشتوں کو کہ وہ عرش الٰہی کو گھیرے ہوئے ہوں گے اپنے ربّ کی تسبیح بیان کر رہے ہوں گے اس کی حمد کے ساتھ ور ان کے مابین حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور پکارا جائے گا کہ ُ کل کی کل حمد اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders