٢١

اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ان کی پیروی کی ایمان کے ساتھ ہم ملا دیں گے ان کے ساتھ ان کی اس اولاد کو اور ہم ان کے عمل میں سے کوئی کمی نہیں کریں گے۔ ہر انسان اپنی کمائی کے عوض رہن ہوگا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اور ہم انہیں دیے چلے جائیں گے پھل اور گوشت جس سے وہ چاہیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اس میں وہ ایک دوسرے سے چھین رہے ہوں گے وہ جام جن (کے مشروب) میں نہ تو کوئی بےہودگی ہوگی اور نہ ہی گناہ میں ڈالنے والی کوئی بات۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اور ان پر گردش میں رہیں گے نوجوان لڑکے ان کی خدمت کے لیے وہ ایسے ہوں گے جیسے موتی ہوں غلافوں میں رکھے ہوئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور وہ (اہل جنت) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے باہم سوال کریں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
وہ کہیں گے کہ ہم پہلے اپنے اہل و عیال میں ڈرتے ہوئے رہتے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
تو اللہ نے بڑا احسان کیا ہم پر اور ہمیں بچالیا لو کے عذاب سے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
یقینا ہم پہلے سے اس کو پکارا کرتے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
تو (اے نبی ﷺ !) آپ تذکیر کرتے رہیے پس آپ اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
کیا ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک شاعر ہے جس کے لیے ہم منتظر ہیں گردش زمانہ کے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders