٦١

پھر جب دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ ؑ کے ساتھیوں نے کہا کہ اب تو ہم پکڑے گئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٢
موسیٰ ؑ ٰ نے کہا : ہرگز نہیں ! یقیناً میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میرے لیے راستہ پیدا کر دے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٣
تو ہم نے وحی کی موسیٰ ؑ کی طرف کہ ضرب لگاؤ اپنے عصا کے ساتھ سمندر کو تو وہ پھٹ گیا اور ہر حصہ ایک بہت بڑے پہاڑ کی طرح ہوگیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٤
اور ہم قریب لے آئے وہیں پر دوسروں کو بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٥
اور ہم نے نجات دے دی موسیٰ ؑ کو اور ان کے ساتھ جو کوئی بھی تھا سب کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٦
پھر ہم نے غرق کردیا دوسروں کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٧
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٨
اور یقیناً آپ ﷺ کا رب بہت زبردست نہایت رحم کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٩
اور ان کو ابراہیم ؑ کی خبر پڑھ کر سنائیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٠
جب اس ؑ نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کہا کہ تم لوگ یہ کن کو پوجتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders