١٠١

تو ہم نے اسے بشارت دی ایک حلیم الطبع لڑکے کی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٢
پھر جب وہ پہنچا اس کے ساتھ بھاگ دوڑ کرنے کی عمر کو اس نے کہا : اے میرے بیٹے ! میں دیکھ رہا ہوں خواب میں کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں تو دیکھو ! تمہاری کیا رائے ہے ؟ اُس نے کہا : ابا جان ! آپ کر گزرئیے جس کا آپ کو حکم ہو رہا ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٣
پھر جب دونوں نے فرمانبرداری کی روش اختیار کرلی اور ابراہیم نے اس کو پیشانی کے َبل لٹا دیا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٤
اور ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراہیم ؑ !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٥
تم نے خواب سچ کر دکھایا یقینا ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں محسنین کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٦
یقینا یہ بہت بڑی آزمائش تھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٧
اور ہم نے ایک ذبح عظیم اس کا فدیہ دیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٨
اور اسی (کے طریقے) پر ہم نے باقی رکھا بعد میں آنے والوں میں سے بھی (کچھ لوگوں کو)

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٩
سلام ہو ابراہیم ؑ پر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٠
اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں محسنین کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders