٩١

پھر وہ چپکے سے ان کے معبودوں میں جا گھسا اور کہنے لگا کہ تم کھاتے کیوں نہیں ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٢
تمہیں کیا ہوگیا ہے تم بولتے بھی نہیں ہو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٣
پھر وہ پل پڑا ان پر ضرب لگاتا ہوا داہنے ہاتھ سے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٤
تو وہ اس کی طرف آئے دوڑتے ہوئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٥
اس نے کہا : کیا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٦
جبکہ اللہ نے پیدا کیا ہے تمہیں بھی اور جو کچھ تم بناتے ہو (اس کو بھی)

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٧
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ایک عمارت بنائو پھر اس کو شعلے مارتی ہوئی آگ میں جھونک دو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٨
تو اس طرح انہوں نے اس کے ساتھ ایک دائو آزمایا لیکن ہم نے ان کو ہی نیچا دکھادیا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٩
اور اب اس نے کہا کہ میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری راہنمائی کرے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٠
(آپ ؑ نے دعا کی :) پروردگار ! مجھے ایک صالح بیٹا عطا فرما۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders