٣١

رجوع کرتے ہوئے اسی کی طرف اور اسی سے ڈرو اور نماز قائم کرو اور مشرکین میں سے مت ہونا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
(یعنی) ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنا دین ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور وہ مختلف گروہ بن گئے ہر گروہ اسی پر خوش ہے جو اس کے پاس ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اور جب انسانوں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ پکارتے ہیں اپنے رب کو اسی کی طرف رجوع کرتے ہوئے پھر جب وہ انہیں اپنی طرف سے رحمت کا مزہ چکھاتا ہے تو جبھی ان میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
تا کہ ناشکری کریں اس کی جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے تو ٹھیک ہے (چند روزہ زندگی کا) فائدہ اٹھا لو پھر جلدی ہی تمہیں معلوم ہوجائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی سند اتاری ہے جو انہیں ان چیزوں کے متعلق بتارہی ہے جن کو یہ شریک ٹھہرا رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
اور جب ہم لوگوں کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ اس پر اترانے لگتے ہیں اور اگر ان پر کوئی مصیبت آجاتی ہے ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی کے سبب تو جبھی وہ آس توڑ دیتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
کیا وہ دیکھتے نہیں کہ اللہ ہی کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور نپا تلا دیتا ہے (جسے چاہتا ہے) یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
تو قرابت داروں مسکینوں اور مسافروں کو ان کا حق دو یہی بہتر روش ہے ان لوگوں کے لیے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
اور جو کچھ تم دیتے ہو سود پر تاکہ بڑھتا رہے لوگوں کے مال میں تو اللہ کے ہاں اس میں کوئی بڑھوتری نہیں ہوتی اور جو تم زکوٰۃ دیتے ہو (اور اس سے) اللہ کی رضا چاہتے ہو تو یہی لوگ ہیں جو (اللہ کے ہاں اپنے مال کو) بڑھانے والے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق دیا پھر وہ تمہیں موت دے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا کیا تمہارے شریکوں میں سے بھی کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی بھی کام کرتا ہو وہ پاک ہے اور بہت بلندو برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders