٢١

اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے پیدا کیے تمہارے لیے تمہاری نوع میں سے جوڑے تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمہارے مابین محبت اور رحمت پیدا کردی یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کی تخلیق اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا فرق یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے تمہارا رات اور دن کو سونا اور تمہارا اس کے فضل کو تلاش کرنا یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ تمہیں بجلی (کی چمک) دکھاتا ہے خوف اور امید کے ساتھ اور وہ برساتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس کے ذریعے سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ قائم ہیں آسمان و زمین اس کے حکم سے پھر جب وہ تمہیں پکارے گا ایک ہی بار زمین سے (نکلنے کے لیے) تو تم دفعۃً نکل پڑو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اور اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں اور زمین میں۔ سب اسی کے حکم کے تابع فرمان ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور وہی ہے جو پہلی بار پیدا کرتا ہے مخلوق کو پھر اسے دوبارہ بھی پیدا کرے گا اور وہ اس کے لیے زیادہ آسان ہے اور اس کی شان بہت بلند ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہ بہت زبردست ہے کمال حکمت والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
وہ تمہارے لیے خود تمہارے اندر سے ایک مثال بیان کرتا ہے بھلا وہ (غلام اور لونڈیاں) جو تمہاری ملکیت ہیں کیا ان میں سے کچھ شریک بن جاتے ہیں اس مال و اسباب میں جو ہم نے تمہیں دیا ہے اس طرح کہ (وہ اور) تم برابر ہوجاؤ اور کیا تم ان کے بارے میں ایسے خدشات رکھتے ہو جیسے خدشات خود اپنے بارے میں رکھتے ہو اسی طرح ہم اپنی آیات کی تفصیل کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل رکھتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان ظالموں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہے بغیر کسی علم کے تو اس شخص کو کون ہدایت دے گا جس کو اللہ نے بھٹکا دیاہو اور اب ان کے لیے کوئی مددگار نہیں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
پس تم قائم رکھو اپنے چہرے کو (اللہ کے) دین کے لیے یکسو ہو کر اللہ کی بنائی ہوئی فطرت پر (قائم رہو) جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اللہ کی تخلیق میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی یہی ہے سیدھا دین لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders