٣١

ہم جلد ہی فارغ ہوجائیں گے تمہارے لیے اے دو بھاری قافلو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اے گروہ جن و انس ! اگر تم طاقت رکھتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل بھاگوتو نکل بھاگو۔ تم نکل نہیں سکو گے مگر (اللہ کی) سند کے ساتھ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
تم پر پھینکے جائیں گے بھڑکتی ہوئی آگ کے شعلے اور دھواں تو تم لوگ بدلہ نہیں لے سکو گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور ہوجائے گا گلابی تیل کی تلچھٹ جیسا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
تو اس روز پوچھنے کی ضرورت نہیں ہوگی نہ کسی جن سے اور نہ انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders