١٦١

اور بسبب ان کے سود کھانے کے جبکہ اس سے انہیں منع کیا گیا تھا اور بسبب ان کے لوگوں کے مال ناحق ہڑپ کرنے کے اور ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لیے ہم نے بہت درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٢
البتہ جو لوگ ان میں سے پختہ علم والے ہیں اور اہل ایمان ہیں وہ ایمان رکھتے ہیں اس پر جو (اے نبی ﷺ آپ ﷺ پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو آپ ﷺ سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ نماز قائم کرنے والے ہیں زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور ایمان رکھنے والے ہیں اللہ پر بھی اور یوم آخرت پر بھی یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم ضرور اجر عظیم عطا فرمائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٣
(اے نبی ﷺ ہم نے آپ ﷺ کی جانب بھی وحی کی ہے جیسے ہم نے نوح ؑ اور ان کے بعد بہت سے انبیاء پر وحی کی تھی اور ہم نے ابراہیم ؑ اسماعیل ؑ اسحاق ؑ یعقوب ؑ اور ان کی اولاد کی طرف بھی وحی کی اور عیسیٰ ؑ ایوب ؑ یونس ؑ ہارون ؑ اور سلیمان ؑ کی طرف (بھی وحی کی)۔ اور داؤد ؑ کو تو ہم نے زبور (جیسی کتاب) عطا فرمائی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٤
اور (بھیجے) وہ رسول جن کا ہم اس سے پہلے آپ ﷺ کے سامنے تذکرہ کرچکے ہیں اور ایسے رسول (بھی) جن کے حالات ہم نے آپ ﷺ کے سامنے بیان نہیں کیے اور موسیٰ ؑ سے تو کلام کیا اللہ نے جیسے کہ کلام کیا جاتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٥
یہ رسول ؑ (بھیجے گئے) بشارت دینے والے اور خبردار کرنے والے بنا کرتا کہ نہ رہ جائے لوگوں کے پاس اللہ کے مقابلے میں کوئی حجتّ (دلیل) رسولوں کے آنے کے بعد اور اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٦
لیکن اللہ گواہ ہے کہ جو کچھ اس نے نازل کیا ہے (اے نبی ﷺ آپ ﷺ کی طرف وہ اس نے نازل کیا ہے اپنے علم سے اور فرشتے بھی اس پر گواہ ہیں اگرچہ اللہ (اکیلا ہی) گواہ ہونے کے اعتبار سے کافی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٧
بلاشبہ جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا (خود کو بھی اور دوسروں کو بھی) تو یقیناً وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٨
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ظلم (شرک) کے مرتکب ہوئے اللہ انہیں ہرگز بخشنے والا نہیں ہے اور نہ انہیں کسی راستے کی ہدایت دے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦٩
سوائے جہنم کے راستے کے جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧٠
اے لوگو ! تمہارے پاس آچکا ہے رسول ﷺ حق کے ساتھ تمہارے رب کی طرف سے تو اب تم ایمان لے آؤ یہی تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم لوگ کفر پر اڑے رہو گے تو (اللہ کا کیا بگاڑ لو گے ؟) آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ ہی کا ہے اور اللہ علیم بھی ہے حکیم بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders