١٣١

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور (دیکھو مسلمانو !) تم سے پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہیں بھی ہم نے وصیت کی تھی اور اب تمہیں بھی یہی وصیّت ہے کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اگر تم نہ مانو گے تو (یاد رکھو کہ) جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اللہ ہی کا ہے اور اللہ تعالیٰ تو خود غنی ہے اپنی ذات میں خودستودہ صفات ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٢
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ اللہ ہی کا ہے اور اللہ کافی ہے کارساز ہونے کے اعتبار سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٣
اے لوگو ! وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے اور دوسرے لوگوں کو لے آئے اور یقیناً اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٤
جو کوئی بھی دنیا کا ثواب چاہتا ہے تو اللہ کے پاس ہے ثواب دنیا کا بھی اور آخرت کا بھی اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٥
اے اہل ایمان کھڑے ہوجاؤ پوری قوت کے ساتھ عدل کو قائم کرنے کے لیے اللہ کے گواہ بن کر خواہ یہ (انصاف کی بات اور شہادت) تمہارے اپنے خلاف ہو یا تمہارے والدین کے یا تمہارے قرابت داروں کے چاہے وہ شخص غنی ہے یا فقیر اللہ ہی دونوں کا پشت پناہ ہے تو تم خواہشات کی پیروی نہ کرو مبادا کہ تم عدل سے ہٹ جاؤ۔ اگر تم زبانوں کو مروڑو گے یا اعراض کرو گے تو (یاد رکھو کہ) اللہ تعالیٰ تمہارے ہر عمل سے پوری طرح باخبر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٦
اے ایمان والو ! ایمان لاؤ اللہ پر اس کے رسول ﷺ پر اور اس کتاب پر جو اس نے نازل فرمائی اپنے رسول ﷺ پر اور اس کتاب پر جو اس نے پہلے نازل فرمائی اور جو کوئی کفر (انکار) کرے گا اللہ کا اس کے فرشتوں کا اس کی کتابوں کا اس کے رسولوں کا اور قیامت کے دن کا تو وہ گمراہ ہوگیا اور گمراہی میں بہت دور نکل گیا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٧
بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے پھر کفر کیا پھر ایمان لائے پھر کفر کیا پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے تو اللہ نہ ان کی مغفرت کرنے والا ہے اور نہ وہ انہیں راہ راست دکھائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٨
(اے نبی ﷺ ان منافقوں کو بشارت دے دیجیے کہ ان کے لیے درد ناک عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣٩
جو اہل ایمان کو چھوڑ کر کفار کو اپنادوست بناتے ہیں حالانکہ عزت تو کلُ کی کل اللہ کے اختیار میں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٠
اور یہ بات وہ تم پر نازل کرچکا ہے کتاب میں کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کیا جا رہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو ان کے ساتھ مت بیٹھویہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں ورنہ تم بھی انہی کی مانند ہوجاؤ گے یقیناً اللہ تعالیٰ جمع کرنے والا ہے منافقوں کو بھی اور کافروں کو بھی جہنم میں سب کے سب

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders