٣١

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ وہ بدلہ دے ان کو جنہوں نے برائیاں کمائی ہیں ان کے اعمال کا اور بدلہ دے ان کو جنہوں نے نیک کام کیے ہیں اچھا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
وہ لوگ جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی سے بچتے ہیں سوائے کچھ آلودگی کے۔ یقینا آپ کا ربّ بہت ہی وسیع مغفرت والا ہے۔ وہ تمہیں خوب جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے اٹھایا اور جب کہ تم اپنی مائوں کے پیٹوں میں جنین کی شکل میں تھے۔ تو تم خود کو بہت پاکباز نہ ٹھہرائو۔ وہ اسے خوب جانتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
پھر (اے نبی ﷺ !) کیا آپ نے اس شخص کو بھی دیکھا جس نے پیٹھ موڑ لی ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
تھوڑا سا دیا اور پھر سخت ہوگیا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
کیا اسے خبر نہیں پہنچی اس بارے میں جو کچھ موسیٰ ؑ کے صحیفوں میں تھا ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
اور ابراہیم کے (صحیفوں میں تھا) جس نے وفا کی انتہا کردی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
کہ نہیں اٹھائے گی کوئی جان کسی دوسری جان کے بوجھ کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
اور یہ کہ انسان کے لیے نہیں ہے مگر وہی کچھ جس کی اس نے سعی کی ہوگی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب اسے دکھا دی جائے گی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders