٥١

اور اللہ نے فرمایا ہے کہ دو معبود مت بناؤ یقیناً وہ تو ایک ہی معبود ہے پس تم مجھ ہی سے ڈرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
اور اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کے لیے اطاعت ہے ہمیشہ ہمیش تو کیا تم اللہ کے سوا کسی اور کا تقویٰ اختیار کرتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
اور جو نعمت بھی تمہیں میسر ہے وہ اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے سامنے تم فریاد کرتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
پھر جب وہ تم سے تکلیف دور کردیتا ہے تو جبھی تم میں سے ایک گروہ اپنے رب کے ساتھ شرک کرنا شروع کردیتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
تا کہ ناشکری کریں ان (نعمتوں) کی جو ہم نے ان کو دی ہیں۔ تو چند روزہ مزے اڑا لو پس عنقریب تم جان لو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
اور وہ بنا دیتے ہیں ان کے لیے جن کے بارے میں انہیں کوئی علم ہی نہیں ایک حصہ اس میں سے جو رزق ہم نے انہیں دیا ہے اللہ کی قسم ! ضرور سوال کیا جائے گا تم سے اس بارے میں جو افترا تم لوگ کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
اور وہ بناتے ہیں اللہ کے لیے بیٹیاں وہ پاک ہے (اس سے) اور خود ان کے لیے وہ کچھ جو انہیں پسند ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی خوشخبری دی جاتی ہے تو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اور وہ (اندر ہی اندر) رنج و غم سے گھٹتا رہتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
وہ لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس بری خبر کی وجہ سے جو اسے دی گئی کیا وہ اسے ذلتّ کے باوجود روکے رکھے یا مٹی میں دفن کر دے آگاہ رہو بہت ہی برا ہے جو فیصلہ وہ کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
ان لوگوں کے لیے جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے بری مثال ہے اور اللہ کی صفت نہایت بلند ہے۔ اور وہ زبردست ہے کمال حکمت والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders