١٢١

شکر گزار تھے اس کی نعمتوں کے۔ اللہ نے ان کو پسند کرلیا تھا اور ان کو ہدایت دی تھی سیدھی راہ کی طرف

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٢
اور ان کو ہم نے دنیا میں بھی بھلائی عطا کی تھی اور یقیناً آخرت میں بھی وہ نیک بندوں میں سے ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٣
پھر (اے محمد !) ہم نے وحی کی آپ کی طرف کہ پیروی کیجئے ملت ابراہیم کی یکسو ہو کر اور وہ ہرگز مشرکین میں سے نہ تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٤
ہفتہ کا دن تو انہی لوگوں کے لیے معین کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھا اور یقیناً آپ کا رب ان کے مابین فیصلہ کرے گا قیامت کے دن ان چیزوں میں جن میں وہ اختلاف کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٥
آپ دعوت دیجیے اپنے رب کے راستے کی طرف دانائی اور اچھی نصیحت کے ساتھ اور ان سے بحث کیجیے بہت اچھے طریقے سے یقینا آپ کا رب خوب واقف ہے ان سے جو اس کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اور وہ خوب جانتا ہے ان کو بھی جو راہ ہدایت پر ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٦
اور (اے مسلمانو !) اگر تم بدلہ لو تو اسی قدر جس قدر تمہیں تکلیف دی گئی ہو اور اگر تم صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہتر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٧
اور (اے نبی !) آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر تو اللہ ہی کے سہارے پر ہے اور آپ ان پر غم نہ کریں اور نہ آپ تنگی میں پڑیں اس بارے میں جو سازشیں یہ لوگ کر رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٨
یقیناً اللہ اہل تقویٰ اور نیکو کاروں کے ساتھ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders