١٠١

اور جب ہم بدلتے ہیں ایک آیت کی جگہ دوسری آیت اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ نازل کرتا ہے یہ (مشرکین) کہتے ہیں کہ آپ خود ہی (اسے) گھڑنے والے ہیں بلکہ ان میں سے اکثر علم نہیں رکھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٢
آپ کہیے کہ اسے نازل کیا ہے روح القدس نے آپ کے رب کی طرف سے حق کے ساتھ تاکہ وہ ثابت قدم رکھے اہل ایمان کو اور یہ ہدایت اور خوشخبری ہو فرماں برداروں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٣
اور ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ اس کو تو ایک انسان سکھاتا ہے یہ لوگ جس کی طرف غلط طور پر منسوب کر رہے ہیں اس کی زبان تو (ان کے بقول) عجمی ہے اور یہ (قرآن) فصیح عربی زبان ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٤
یقیناً جو لوگ اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اللہ انہیں ہدایت نہیں دے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٥
جھوٹ تو وہی لوگ گھڑتے ہیں جو اللہ کی آیات پر ایمان نہیں رکھتے اور وہی لوگ ہیں جو جھوٹے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٦
اور جو کوئی کفر کرے اللہ کا اپنے ایمان لانے کے بعد سوائے اس کے کہ کوئی شخص مجبور کردیا گیا ہو اور اس کا دل ایمان پر جما ہوا ہو مگر جس نے کھول دیا کفر کے ساتھ (اپنا) سینہ تو ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٧
یہ اس لیے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو محبوب رکھا آخرت کے مقابلے میں اور یہ (اللہ کا قاعدہ ہے) کہ اللہ ایسے کافروں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٨
یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کانوں اور آنکھوں پر اللہ نے مہر کردی ہے اور یہی لوگ ہیں جو غافل ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٩
اب اس میں کوئی شک نہیں کہ یہی لوگ ہیں جو آخرت میں خسارے والے ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٠
پھر یقیناً آپ کا رب ان کے حق میں جنہوں نے ہجرت کی اس کے بعد کہ انہیں تکالیف پہنچائی گئیں پھر انہوں نے جہاد کیا اور صبر کیا یقیناً آپ کا رب اس (سب کچھ) کے بعد بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders