٤١

اسی طرح قوم فرعون کے پاس بھی آئے تھے خبردار کرنے والے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلا دیا پھر ہم نے انہیں پکڑا ایک زبردست صاحب قدرت کا پکڑنا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
(تو اے قریش !) کیا تمہارے کفار اُن (کفار) سے کچھ بہتر ہیں ؟ یا تمہارے لیے سابقہ الہامی کتب میں کوئی فارغ خطی آچکی ہے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک طاقتور جمعیت ہیں اور بدلہ لینے پر قادر ہیں ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
عنقریب ان کی جمعیت شکست کھاجائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
بلکہ ان کے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بہت بڑی آفت ہے اور بہت زیادہ کڑوی ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
یقینا یہ مجرمین گمراہی میں ہیں اور یہ آگ (کے مختلف طبقات) میں ہوں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
جس دن یہ گھسیٹے جائیں گے آگ میں اپنے چہروں کے بل۔ ان سے کہا جائے گا :) اب چکھوآگ کی لپٹ کا مزا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
یقینا ہم نے ہرچیز ایک اندازے کے مطابق پیدا کی ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٠
اور ہمارا امر تویکبارگی ہوتا ہے جیسے نگاہ کا لپک جانا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders