منافقین
سورہ
Al-Munafiqun
63

١

(اے نبی ﷺ !) جب منافق آپ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں : ہم گواہی دیتے ہیں کہ بیشک آپ اللہ کے رسول ہیں۔ اور اللہ جانتا ہے کہ یقینا آپ اس کے رسول ہیں۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافقین یقینا جھوٹے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور یہ اللہ کے راستے سے رُک گئے ہیں۔ بہت ہی برا کام ہے جو یہ لوگ کرر ہے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
یہ اس وجہ سے ہے کہ یہ لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی پس یہ سمجھنے سے عاری ہوگئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
(اے نبی ﷺ !) جب آپ انہیں دیکھتے ہیں تو ان کے جسم آپ کو بڑے اچھے لگتے ہیں۔ اور اگر وہ بات کرتے ہیں تو آپ ﷺ ان کی بات سنتے ہیں۔ (لیکن اصل میں) یہ دیوار سے لگائی ہوئی خشک لکڑیوں کی مانند ہیں۔ یہ ہر زور کی آواز کو اپنے ہی اوپر گمان کرتے ہیں۔ اللہ ان کو ہلاک کرے یہ کہاں سے پھرائے جا رہے ہیں !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آئو (اپنی غلطی مان لو) تاکہ اللہ کے رسول ﷺ تمہارے لیے استغفار کریں اور آپ انہیں دیکھتے ہیں کہ وہ رک جاتے ہیں تکبر کرتے ہوئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
(اے نبی ﷺ !) ان کے لیے برابر ہے کہ آپ ان کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں۔ اللہ ان کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ یقینا اللہ ایسے فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
یہی ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ مت خرچ کرو ان پر جو اللہ کے رسول ﷺ کے گرد جمع ہوگئے ہیں یہاں تک کہ یہ منتشر ہوجائیں۔ حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے تو اللہ ہی کے ہیں لیکن منافقین اس حقیقت کا فہم نہیں رکھتے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ لوٹ گئے تو جو طاقتور ہیں وہ لازماً نکال باہر کریں گے وہاں سے ان کمزور لوگوں کو۔ حالانکہ اصل عزت تو اللہ اس کے رسول ﷺ اور مومنین کے لیے ہے لیکن یہ منافق جانتے نہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
اے اہل ایمان ! تمہیں غافل نہ کرنے پائیں تمہارے اموال اور تمہاری اولاد اللہ کی یاد سے۔ اور جو کوئی ایسا کریں گے تو وہی خسارے میں رہیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
اور خرچ کر دو اس میں سے جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اس سے پہلے پہلے کہ تم میں سے کسی کی موت کا وقت آجائے پھر وہ اس وقت کہے کہ اے میرے رب ! تو نے مجھے ایک قریب وقت تک کیوں مہلت نہ دی کہ میں صدقہ کرتا اور نیک لوگوں میں سے ہوجاتا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders