٧١

اور انہوں نے سمجھا کہ ان پر کوئی پکڑ نہیں آئے گی تو وہ بہرے بھی ہوگئے اندھے بھی ہوگئے پھر اللہ نے انہیں معاف کردیا (نتیجہ یہ ہوا کہ) پھر ان میں سے اکثر لوگ اور زیادہ اندھے اور بہرے ہوگئے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں اللہ اسے دیکھ رہا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٢
یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے جبکہ مسیح ؑ نے تو کہا تھا کہ اے بنی اسرائیل بندگی اور پرستش کرو اللہ کی جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے یقیناً جو بھی اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو اللہ نے اس پر جنت کو حرام کردیا ہے اور اس کا ٹھکانہ آگ ہے اور ایسے ظالموں کے لیے کوئی مدد گار نہیں ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٣
یقیناً کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے جبکہ حقیقتاً نہیں ہے کوئی الٰہ سوائے ایک ہی الٰہ کے اور اگر یہ باز نہ آئے اس سے جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں تو ان میں سے جو کافر ہیں ان پر بہت دردناک عذاب آکر رہے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٤
تو کیا یہ لوگ اللہ کی جناب میں توبہ اور اس سے استغفار نہیں کرتے ؟ اور اللہ تو غفور اور رحیم ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٥
) مسیح ابن مریم اور کچھ نہیں سوائے اس کے کہ وہ ایک رسول تھے ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے تھے اور ان کی والدہ صدّ یقہ تھیں دونوں کھانا کھاتے تھے دیکھو کس طرح ہم ان کے لیے اپنی آیات واضح کرتے ہیں پھر دیکھو کہ وہ کہاں سے الٹا دیے جاتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٦
آپ ﷺ کہیے کیا تم پوجتے ہو اللہ کے سوا انہیں جو تمہارے لیے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتے ہیں اور نہ نفع کا ؟ جبکہ اللہ ہی سبب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٧
کہہ دیجیے اے اہل کتاب اپنے دین میں ناحق غلو نہ کرو اور مت پیروی کرو ان لوگوں کی بدعات کی جو تم سے پہلے (خود بھی) گمراہ ہوئے اور انہوں نے بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی گمراہ کیا اور سیدھے راستے سے بھٹک گئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٨
) لعنت کی گئی ان لوگوں پر جنہوں نے کفر کیا بنی اسرائیل میں سے داؤد ؑ کی زبان سے اور عیسیٰ ؑ ابن مریم کی زبان سے بھی یہ اس لیے ہوا کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حدود سے تجاوزکر جاتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٩
یہ لوگ ایک دوسرے کو نہیں روکتے تھے ان منکرات سے جو وہ کرتے تھے بہت ہی برا طرز عمل تھا جو انہوں نے اختیار کیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٠
تم ان میں سے اکثر کو دیکھو گے کہ وہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں بہت ہی بری کمائی ہے جو انہوں نے اپنے لیے آگے بھیجی ` ہے یہ کہ اللہ تعالیٰ کا غضب ہوگا ان پر اور وہ عذاب میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders