٢١

(تو) اے میری قوم کے لوگو ! اب داخل ہوجاؤ اس ارض مقدس (فلسطین) میں جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دی ہے اور اپنی پیٹھوں کے َ بل واپس نہ پھرنا (اگر ایسا کروگے) تو ناکام و نامراد پلٹو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
انہوں نے کہا اے موسیٰ ! اس میں تو بڑے زور آور لوگ ہیں اور ہم اس (سرزمین) میں داخل نہیں ہوں گے جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو پھر ہم داخل ہوجائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
کہا دو اشخاص نے جو (اللہ کا) خوف رکھنے والوں میں سے تھے اور اللہ نے بھی ان دونوں پر انعام کیا تھا تم ان کے مقابلے میں دروازے کے اندر گھس جاؤ اور جب تم اس میں داخل ہو گے تو لازماً تم غالب ہوجاؤ گے اور اللہ پر توکل کرو اگر تم مومن ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
انہوں نے کہا اے موسیٰ ہم تو ہرگز اس شہر میں داخل نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ اس میں موجود ہیں بس تم اور تمہارا رب دونوں جاؤ اور جا کر قتال کرو ہم تو یہاں بیٹھے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
موسٰی ؑ نے عرض کیا پروردگار مجھے تو اختیار نہیں ہے سوائے اپنی جان کے اور اپنے بھائی (ہارون ؑ کی جان) کے تو اب تفریق کردے ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
فرمایا اب یہ (ارض مقدس) حرام رہے گی ان پر چالیس سال تک یہ بھٹکتے پھریں گے زمین میں تو (اے موسیٰ (ؑ) آپ افسوس نہ کریں اس فاسق قوم پر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور (اے نبی ﷺ ان کو پڑھ کر سنائیے آدم ؑ کے دو بیٹوں کا قصہ حق کے ساتھ۔ (اِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا) جبکہ ان دونوں نے قربانی پیش کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول کرلی گئی جبکہ دوسرے کی قبول نہیں کی گئی اس نے جواب دیا کہ اللہ تو پرہیزگاروں ہی سے قبول کرتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
اگر آپ اپنا ہاتھ چلائیں گے مجھ پر مجھے قتل کرنے کے لیے (تب بھی) میں اپنا ہاتھ نہیں چلاؤں گا آپ کو قتل کرنے کے لیے مجھے تو اللہ کا خوف ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
میں چاہتا ہوں کہ میرا اور اپنا گناہ تم ہی اپنے سر لے لو تو پھر تم ہوجاؤ گے جہنم والوں میں سے اور یہی بدلہ ہے ظالموں کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
بالآخراس کے نفس نے آمادہ کر ہی لیا اسے اپنے بھائی کے قتل پر تو اس نے اسے قتل کردیا اور ہوگیا تباہ ہونے والوں میں سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders