٩١

شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ تمہارے درمیان دشمنی اور بغض پیدا کر دے شراب اور جوئے کے ذریعے ` سے اور (شیطان یہ بھی چاہتا ہے کہ) تمہیں روکے اللہ کی یاد سے اور نماز سے تو اب باز آتے ہو یا نہیں ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٢
اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول ﷺ کی اور (ان کی نافرمانی سے) بچتے رہو پھر اگر تم پیٹھ موڑ لو گے تو جان لو کہ ہمارے رسول ﷺ پر تو ذمہ داری ہے ّ بس صاف صاف پہنچا دینے کی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٣
ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے کوئی گناہ نہیں ہے اس میں جو وہ (پہلے) کھا پی چکے جب تک وہ تقویٰ کی روش اختیار کیے رکھیں اور ایمان لائیں اور نیک عمل کریں پھر مزید تقویٰ اختیار کریں اور ایمان لائیں پھر اور تقویٰ میں بڑھیں اور درجۂ احسان پر فائز ہوجائیں۔ اور اللہ تعالیٰ محسنوں سے محبت کرتا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٤
اے اہل ایمان ! اللہ تعالیٰ تمہیں لازماً آزمائے گا کسی ایسے شکار کے ذریعے جس کو پہنچتے ہوں گے (آسانی سے) تمہارے ہاتھ اور نیزے تاکہ اللہ دیکھ لے ان لوگوں کو جو غیب میں ہوتے ہوئے بھی اس سے ڈرتے رہتے ہیں اب اس کے بعد جس نے زیادتی کی تو اس کے لیے درد ناک عذاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٥
اے ایمان والو ! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو کسی شکار کو قتل مت کرو تو جو کوئی تم میں سے اسے قتل (شکار) کر بیٹھے جان بوجھ کر تو پھر اس کا کفارہّ ہوگا اسی طرح کا ایک چوپایہ جیسا کہ اس نے قتل کیا جس کا فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کریں گے یہ نذر کی حیثیت سے خانہ کعبہ تک پہنچایا جائے یا پھر اس کا کفارہ ہے کچھ مساکین کو کھانا کھلانا تاکہ وہ اپنے کیے کی سزا چکھے اللہ معاف کرچکا ہے جو پہلے ہوچکا ہے لیکن جو کوئی پھر ایسا کرے گا تو اللہ اس سے انتقام لے گا اور یقیناً اللہ تعالیٰ زبردست ہے انتقام لینے والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٦
(البتہ) تمہارے لیے حلال کردیا گیا ہے سمندر کا شکار اور اس کا کھانا تمہارے لیے اور مسافروں کے لیے زاد راہ کے طور پر لیکن خشکی پر شکار کرنا تمہارے لیے حرام کردیا گیا ہے جب تک کہ تم احرام میں ہو اور اللہ کا تقویٰ اختیار کیے رکھو جس کی طرف تمہیں جمع کر دیاجائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٧
اللہ نے کعبے کو جو کہ بیت الحرام ہے لوگوں کے قیام کا باعث بنا دیا ہے اور حرمت والا مہینہ قربانی کے جانور اور وہ جانور بھی جن کے گلوں میں پٹے ڈال دیے گئے ہوں یہ اس لیے کہ تم اچھی طرح جان لو کہ اللہ تعالیٰ کو آسمانوں اور زمین کی ہر شے کا علم ہے اور یہ کہ اللہ ہر شے کا علم رکھتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٨
جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے اور یہ کہ اللہ غفور اور رحیم بھی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٩
رسول ﷺ پر سوائے پہنچا دینے کے اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٠
(اے بنی ﷺ کہہ دیجیے کہ ناپاک اور پاک برابر نہیں ہوسکتے چاہے ناپاک شے کی کثرت تمہیں اچھی لگے تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اے ہوش مندو تاکہ تم فلاح پاؤ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders