٢١

جو لوگ ُ بری باتوں کا ارتکاب کر رہے ہیں کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم انہیں ان لوگوں کی طرح کردیں گے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ؟ کہ ان کی زندگی اور موت ایک جیسی ہوجائے ؟ بہت برا فیصلہ ہے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اور اللہ نے تو آسمان اور زمین کو حق (عدل) کے ساتھ پیدا کیا ہے تاکہ پورا پورا بدلہ دیا جائے ہر جان کو جو کچھ اس نے کمایا ہو اور ان پر کوئی ظلم نہ ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
کیا آپ نے دیکھا اس شخص کو جس نے اپنی خواہش ِ نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے ؟ اور اللہ نے اسے گمراہ کر رکھا ہے اس کے علم کے باوجود اور اللہ نے اس کی سماعت اور اس کے دل پر مہر لگا دی ہے اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا ہے تو اللہ کے (اس فیصلے کے) بعداب کون اسے ہدایت دے سکتا ہے تو کیا تم لوگ نصیحت حاصل نہیں کرتے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
وہ کہتے ہیں کہ نہیں ہے (کوئی اور زندگی) سوائے ہماری دنیا کی زندگی کے ہم خود ہی مرتے ہیں اور خود ہی جیتے ہیں اور ہمیں نہیں ہلاک کرتا مگر زمانہ حالانکہ ان کے پاس (اس بارے میں) کوئی علم نہیں ہے وہ تو صرف ظن سے کام لے رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور جب انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری روشن آیات تو نہیں ہوتی ان کی کوئی دلیل سوائے اس کے کہ وہ کہتے ہیں کہ (زندہ کر کے) لے آئو ہمارے آباء و اَجداد کو اگر تم سچے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
(اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کہ اللہ ہی تمہیں زندہ کرتا ہے پھر وہی تمہیں موت دے گا پھر تمہیں جمع کرے گا قیامت کے دن جس میں کوئی شک نہیں لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور اللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن جھٹلانے والے بڑے خسارے میں ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
اور تم دیکھو گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل پڑی ہوگی ہر امت کو بلایا جائے گا اس کے اعمال نامے کی طرف آج تمہیں بدلہ دیا جائے گا ان اعمال کا جو تم کرتے رہے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
یہ ہمارا (تیار کردہ) اعمال نامہ ہے جو تمہارے اوپر حق کے ساتھ گواہی دے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم اسے لکھواتے جا رہے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
پس جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے تو ان کو داخل کر دے گا ان کا پروردگار اپنی رحمت میں۔ یہ بہت واضح کامیابی ہوگی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders