٣١

اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرو مفلسی کے اندیشے سے ہم ان کو بھی رزق دیں گے اور تمہیں بھی یقیناً ان کو قتل کرنا بہت بڑی خطا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اور زنا کے قریب بھی مت جاؤ یقیناً یہ بہت بےحیائی کا کام ہے اور بہت ہی برا راستہ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اور مت قتل کرو اس انسانی جان کو جسے اللہ نے محترم ٹھہرایا ہے مگر حق کے ساتھ اور جسے قتل کردیا گیا مظلومی میں تو اس کے ولی کو ہم نے اختیار دیا ہے تو وہ بھی قتل میں حد سے تجاوز نہ کرے اس کی مدد کی جائے گی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
اور مت قریب جاؤ یتیم کے مال کے مگر احسن طریقے سے یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچ جائے اور عہد کو پورا کرو یقیناً عہد کے بارے میں باز پرس ہوگی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
اور جب تم ناپو تو پیمانہ پورا بھرو اور وزن کرو سیدھی ترازو کے ساتھ یہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی خوب تر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
اور مت پیچھے پڑو اس چیز کے جس کے بارے میں تمہیں علم نہیں یقیناً سماعت بصارت اور عقل سبھی کے بارے میں باز پرس کی جائے گی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
اور زمین میں اکڑ کر نہ چلو نہ تو تم زمین کو پھاڑ سکو گے اور نہ ہی پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
ان سب باتوں کی برائی (کا پہلو) تیرے رب کو بہت ناپسند ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
یہ ہے جو (اے محمد !) آپ کے رب نے آپ کی طرف وحی کی ہے حکمت میں سے اور مت ٹھہراؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ورنہ تم جھونک دیے جاؤ گے جہنم میں ملامت زدہ دھتکارے ہوئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
تو کیا تمہیں تو منتخب کرلیا ہے تمہارے رب نے بیٹوں کے ساتھ اور اپنے لیے بنا لی ہیں فرشتوں میں سے بیٹیاں یہ تو تم بہت بڑی (گستاخی کی) بات کہتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders