٢١

دیکھو کیسے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے لیکن آخرت کی زندگی درجات اور فضیلت میں اس سے بہت بڑھ کر ہوگی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ بناؤ کہ پھر بیٹھے رہ جاؤ گے مذموم و بےسہارا ہو کر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور فیصلہ کردیا ہے آپ کے رب نے کہ مت عبادت کرو کسی کی سوائے اس کے اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اگر پہنچ جائیں تمہارے پاس بڑھاپے کو ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تو انہیں اف تک مت کہو اور نہ انہیں جھڑکو اور ان سے بات کرو نرمی کے ساتھ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اور جھکائے رکھو ان کے سامنے اپنے بازو عاجزی اور نیاز مندی سے اور دعا کرتے رہو : اے میرے رب ان دونوں پر رحم فرما جیسے کہ انہوں نے مجھے بچپن میں پالا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
تمہارا رب خوب واقف ہے اس سے جو تمہارے دلوں میں ہے۔ اگر تم واقعی نیک ہو گے تو وہ (اپنی طرف) رجوع کرنے والوں کے لیے بڑا بخشنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اور حق ادا کرو قرابت داروں مسکینوں اور مسافروں کا اور فضول میں مال مت اڑاؤ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
یقیناً مال کو فضول اڑانے والے شیاطین کے بھائی ہیں اور یقیناً شیطان اپنے رب کا بہت ہی نا شکرا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
اور اگر تمہیں اعراض کرنا ہی پڑجائے ان سے اپنے رب کی رحمت کے انتظار میں جس کی تمہیں امید ہے تو ان سے کہو نرم بات

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
اور نہ باندھ لو اپنے ہاتھ کو اپنی گردن کے ساتھ اور نہ اسے بالکل ہی کھلا چھوڑ دو کہ پھر بیٹھے رہو ملامت زدہ ہارے ہوئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
یقیناً تمہارا رب کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کرتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے) یقیناً وہ اپنے بندوں کی خبر رکھنے والا (اور ان کے حالات کو) دیکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders