٢١

ان کے اوپر لباس ہوں گے باریک سبز ریشم کے اور گاڑھے ریشم کے اور انہیں کنگن پہنائے جائیں گے چاندی کے۔ اور پلائے گا انہیں ان کا پروردگار نہایت پاکیزہ مشروب۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
(اور کہا جائے گا :) یہ تم لوگوں کے لیے بدلہ ہے اور تمہاری جدوجہد مقبول ہوچکی ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
(اے نبی ﷺ ہم نے ہی نازل کیا ہے آپ پر قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
تو آپ انتظار کیجیے اپنے رب کے حکم کا اور آپ ﷺ ان میں سے کسی گناہگار یا ناشکرے کی باتوں پر دھیان نہ دیجیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور اپنے رب کے نام کا ذکر کیجیے صبح و شام۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اور رات کے ایک حصے میں اس کے لیے سجدہ کیا کیجیے اور رات کے بڑے حصے میں اس کی تسبیح کیا کیجیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
یقینا یہ لوگ فوری ملنے والی چیز (دنیا) سے محبت کرتے ہیں اور ایک بھاری دن جو ان کے پیچھے آنے والا ہے اس کا دھیان چھوڑے بیٹھے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
ہم نے ہی ان کو تخلیق فرمایا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں۔ اور ہم جب چاہیں گے ان جیسے بدل کر اور لے آئیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
یقینا یہ تو ایک یاد دہانی ہے۔ تو جو چاہے اپنے ربّ کی طرف راستہ اختیار کرلے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
اور تمہارے چاہے کچھ نہیں ہوسکتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے۔ یقینا اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders