انسان
سورہ
Al-Insan
76

١

کیا انسان پر اس زمانے میں ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے جبکہ وہ کوئی قابل ذکر شے نہ تھا ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے ملے جلے نطفے سے ہم اس کو الٹتے پلٹتے رہے پھر ہم نے اس کو بنا دیا سننے والا دیکھنے والا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
ہم نے اس کو راہ سجھا دی اب چاہے تو وہ شکر گزار بن کر رہے چاہے ناشکرا ہوکر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
یقینا کافروں کے لیے ہم نے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور دہکتی ہوئی آگ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
یقینا نیکوکار بندے ایسی شراب کے جام نوش کریں گے جس میں کافور کی ملونی ہوگی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
یہ ایک چشمہ ہے جس میں سے اللہ کے خاص بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے اس کی شاخیں نکال لے جائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
وہ نذر کو پورا کرتے ہیں اور ڈرتے رہتے ہیں اس دن سے جس کا شر ہر ُ سو پھیل جائے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
اور وہ کھانا کھلاتے ہیں اللہ کی محبت میں مسکین کو یتیم کو اور قیدی کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
(اور کہتے ہیں کہ) ہم تو آپ کو یہ کھانا کھلا رہے ہیں صرف اللہ (کی رضا) کے لیے ہم آپ سے نہ تو کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ ہی شکریہ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
ہم تو ڈرتے ہیں اپنے رب کی طرف سے ایک ایسے دن سے جس کی اداسی بڑی ہولناک ہوگی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders