٧١

اور وہ پرستش کرتے ہیں اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی جن کے بارے میں اس نے کوئی سند نہیں اتاری اور انہیں اس کا کچھ علم بھی نہیں اور ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٢
اور جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری روشن آیات تو تم دیکھتے ہو ان کافروں کے چہروں پر نا گواری کے آثار قریب ہوتے ہیں کہ ٹوٹ پڑیں ان پر جو ان کو ہماری آیت پڑھ کر سنا تے ہیں آپ ﷺ کہیے : کیا میں تمہیں اس سے بدتر چیز کی خبر دوں وہ ہے آگ ! جس کا وعدہ کیا ہے اللہ نے کافروں سے۔ اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٣
اے لوگو ! ایک مثال بیان کی جاتی ہے پس اسے ذرا توجہّ سے سنو یقیناً (تمہارے وہ معبود) جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو ایک مکھی بھی تخلیق نہیں کرسکتے اگرچہ وہ سب اس کے لیے اکٹھے ہوجائیں اور اگر مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے تو یہ اس سے وہ چیز چھڑا نہیں سکتے کس قدر کمزور ہے طالب بھی اور مطلوب بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٤
انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کا حق تھا یقیناً اللہ بہت طاقت والا سب پر غالب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٥
اللہُ چن لیتا ہے اپنے پیغامبر فرشتوں میں سے بھی اور انسانوں میں سے بھی یقینا اللہ سب کچھ سننے و الا دیکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٦
وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور اللہ ہی کی طرف تمام معاملات لوٹا دیے جائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٧
اے ایمان کے دعوے دارو ! جھک جاؤ اور سر بسجود ہوجاؤ اور اپنے رب کی بندگی کرو اور نیک کام کرو تاکہ تم فلاح پاؤ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٨
اور جہاد کرو اللہ کے لیے جیسا کہ اس کے لیے جہاد کا حق ہے اس نے تمہیں چن لیا ہے اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی تمہارے جدّ امجد ابراہیم ؑ کی ملت اسی نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے اس سے پہلے بھی (تمہارا یہی نام تھا) اور اس (کتاب) میں بھی ہے تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ہو پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کے ساتھ چمٹ جاؤ وہ تمہارا مولیٰ ہے تو کیا ہی اچھا ہے وہ مولیٰ اور کیا ہی اچھا ہے مددگار

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders