٣١

اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بنا دیے مجرموں میں سے اور کافی ہے آپ ﷺ کا رب ہدایت دینے والا اور مدد دینے والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اور ان کافروں نے یہ بھی کہا کہ اس پر یہ قرآن پورے کا پورا ایک ہی دفعہ کیوں نہ اتار دیا گیا اس طرح (اس لیے نازل کیا گیا ہے) تاکہ اس کے ذریعے سے ہم آپ ﷺ کا دل مضبوط کریں اور (اسی لیے) ہم نے اسے تدریج و اہتمام کے ساتھ ترتیب دیا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اور یہ لوگ آپ ﷺ کے پاس کوئی بھی اعتراض نہیں لائیں گے مگر یہ کہ ہم (اس کے جواب میں) آپ ﷺ کے پاس حق اور اس کی بہترین وضاحت لے آئیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جمع کیا جائے گا جہنم کی طرف ان کے مونہوں کے بل وہ بہت ہی برے مقام پر ہوں گے اور بہت بھٹکے ہوئے ہوں گے سیدھے راستے سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
اور ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب عطا کی تھی اور اس کے ساتھ ہم نے اس کے بھائی ہارون ؑ کو وزیر بنادیا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
تو ہم نے حکم دیا کہ آپ ؑ دونوں جاؤ اس قوم کی طرف جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے انہیں بالکل تباہ و برباد کرکے رکھ دیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
اور قوم نوح ؑ کو بھی ہم نے غرق کردیا جب انہوں نے رسولوں ؑ کی تکذیب کی اور انہیں ہم نے نوع انسانی کے لیے ایک نشانی بنا دیا اور ہم نے ظالموں کے لیے ایک دردناک عذاب بھی تیار کر رکھا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور قوم عاد قوم ثمود کنویں والوں اور ان کے مابین بہت سی دوسری اقوام (کو بھی ہم نے ہلاک کردیا)

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
اور ان سب کے لیے ہم نے مثالیں بیان کیں لیکن (ان کے انکار کی پاداش میں بالآخر) ہم نے ان سب کو غارت کردیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
اور یہ لوگ اس بستی پر سے تو گزرتے ہیں جس پر بہت بری بارش برسائی گئی تھی تو کیا یہ لوگ اسے دیکھتے نہیں رہے بلکہ وہ امید نہیں رکھتے جی اٹھنے کی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders